محمد ممتاز علی، کے اے ایس
ڈائریکٹر دیہی ترقی ، جموں
دیہی ترقی لوگوں کی معاشی بہتری کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ معاشرتی تبدیلی  کا ذریعہ ہے۔ دیہی ترقیاتی پروگراموں میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی شرکت ، منصوبہ بندی اور مستحقین تک زیادہ سے زیادہ رسائی حوصلہ افزا ہے اوردیہی عوام کو ترقی کے بہتر امکانات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ محکمہ دیہی ترقی بڑے پیمانے پر ذرائع معاش کے مواقع پیدا کرنے ، غربت سے نمٹنے ، سماجی تحفظ فراہم کرنے اور دیہی غریب خاندانوں کی معیشت میں شمولیت کے لئے کام کرتا ہے۔ محکمہ  کا وژن اور مشن معاشی مواقع میں اضافہ اورترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپناکر دیہی علاقوں کی پائیدار اور جامع ترقی ہے۔
مزید پڑھ