ڈائریکٹر کا پیغام
 
دیہی ترقی لوگوں کی معاشی بہتری کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ معاشرتی تبدیلی  کا ذریعہ ہے۔ دیہی ترقیاتی پروگراموں میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی شرکت ، منصوبہ بندی اور مستحقین تک زیادہ سے زیادہ رسائی حوصلہ افزا ہے اوردیہی عوام کو ترقی کے بہتر امکانات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ محکمہ دیہی ترقی بڑے پیمانے پر ذرائع معاش کے مواقع پیدا کرنے ، غربت سے نمٹنے ، سماجی تحفظ فراہم کرنے اور دیہی غریب خاندانوں کی معیشت میں شمولیت کے لئے کام کرتا ہے۔ محکمہ  کا وژن اور مشن معاشی مواقع میں اضافہ اورترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپناکر دیہی علاقوں کی پائیدار اور جامع ترقی ہے۔ اس سے دیہی علاقوں میں معیار زندگی بہتر بنانے اور معاشرے کے بیشتر پسماندہ طبقات تک پہنچنے  اورترقیاتی عدم توازن کو درست کرنے کی توقع ہے۔ محکمہ کے ڈائریکٹوریٹ جموں  کی طرف سے پنچایتی راج اداروں کے عہدیداروں کیلئے ٹیکنالوجی اور صلاحیت  سازی میں اضافے کے ذریعہ انتظامی بنیادی ڈھانچہ ، بنیادی خدمات وغیرہ کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کرنے کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ کا مقصد پنچایتی راج اداروں کو مقامی نظم و نسق ، معاشرتی تبدیلی اور عوامی خدمت کی فراہمی کے طریقہ کار کے لئے ایک موثرو شفاف پلیٹ فارم بنانا ہے جو مقامی آبادی کی امنگوں کو پورا کرتا ہو۔ ہمارا مشن گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں سےمناسب منصوبہ بندی کے ذریعہ پنچایتوں کی جامع ترقی اور مشن انتودیا سروے کے تحت نشاندہی کی جانے والی اہم خامیوں کو دور کرنے کے لئے مقامی سیلف گورنمنٹ کے تینوں درجوں پر مشتمل ایک جامع منصوبہ بندی کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔